Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈیوس کپ : کوریا کیخلاف انڈیا پسندیدہ ٹیم

ڈیوس کپ : کوریا کیخلاف انڈیا پسندیدہ ٹیم

رام کمار ڈیوس کپ کریئر شروع کریں گے۔ کورین کیمپ ناتجربہ کار
چنڈی گڑھ ، 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سنگلز سیکشن کے کھلاڑیوں کو انجریز اور ریو جانے والے ڈبلز کھلاڑیوں کے درمیان ’بے اعتمادی‘ سے پریشان انڈیا توقع کرے گا کہ نوجوان رام کمار رماناتھن اور سکیت مائنینی موقع کی مناسبت سے ذمہ داری قبول کرلیں گے جب انھیں کوریا کا سامنا ایشیا؍ اوشیانیا گروپ I ڈیوس کپ میچ میں ہوگا، جو یہاں کل شروع ہورہا ہے۔ 21 سالہ رام کمار ملک کیلئے اپنے ڈیوس کپ کریئر کا آغاز کریں گے جبکہ یوکی بھامبری اور سومدیو دیوورمن اپنے زخموں سے بحال ہونے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ چینائی کے رام کمار کا کھیل توانائی، جوش اور دندناتے اسٹروکس سے بھرپور ہے، خاص طور پر اُن کا فورہینڈ جاندار ہے، لیکن استقلال کے فقدان نے انھیں سرکٹ ٹور پر زیادہ دور تک سفر سے روکا ہے۔ اب ان کیلئے موقع ہے کہ ملک کیلئے ڈیوس کپ میچز جیت کر اپنی ساکھ بڑھائیں۔ دوسری طرف کوریا والے بھی اپنے بہترین کھلاڑی ہیون چونگ (107 واں رینک) کے بغیر یہاں آئے ہیں جو گزشتہ سال کریئر کے بہترین 51 ویں رینک پر تھے۔ اُن کے غیاب میں کورین کیمپ میں بہترین رینک کا حامل کھلاڑی سیونگ۔چان ہونگ ہے جن کا اے ٹی پی سنگلز لسٹ میں 427 واں مقام ہے۔ دیگر کوریائی کھلاڑی مزید کمتر درجہ رکھتے ہیں۔ ان کے مقابل ہندوستان کی طرف سے زیادہ تجربہ کار کھلاڑی میدان سنبھالیں گے۔ پہلے سنگلز میچ میں رام کمار اور سیونگ۔ چان کھیلیں گے۔

TOPPOPULARRECENT