Thursday , June 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈیوس کپ کے بعد پیس کو جواب دوں گا : بھوپتی

ڈیوس کپ کے بعد پیس کو جواب دوں گا : بھوپتی

بنگلور۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے غیر کھلاڑی کپتان مہیش بھوپتی نے کہا ہے کہ وہ لینڈر پیس کو ٹیم سے باہر کرنے کا تسلی جواب ڈیوس کپ ٹورنامنٹ ختم ہونے کے بعد سے دیں گے ۔43سالہ تجربہ کار ٹینس کھلاڑی پیس کو ازبکستان کے خلاف ڈیوس کپ ایشیا اوسنیا زون گروپ دو کی ٹیم سے بھوپتی کو باہر کر دیا تھا جس کے بعد سابق نمبر ایک جوڑی دار رہے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پرانے اختلافات دوبارہ کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ وہیں بھوپتی سے بھی مسلسل اس بارے سوالات کئے جا رہے ہیں۔میکسیکو میں چیلنجرز خطاب جیتنے کے بعد براہ راست ڈیوس کپ کیلئے بنگلور پہنچے پیس کو ڈیوس کپ ٹورنامنٹ سے ایک دن قبل ہی ڈبلز مقابلے سے باہر کرکے روہن بوپنا کو ٹیم میں جگہ دی گئی تھی۔ پیس نے بھی اس پر سخت احتجاج کیا تھا۔ یہ 27 سال میں پہلا موقع ہے جب پیس کو ڈیوس کپ ٹیم سے باہر کیا گیا ہے ۔ہندوستانی ٹیم کے غیر کھلاڑی کپتان بھوپتی نے اس بارے میں پوچھنے پر یہاں کے ایل ایل ٹی اے اسٹیڈیم میں صحافیوں سے کہا ”ہم نے اس بارے میں بات کر لی ہے کہ اس وقت ہم پوری توجہ ڈیوس کپ پر ہی دیں گے اور مقابلہ جیتنے کے بعد ہی میں پیس کو اس بارے تفصیلی جواب دوں گا”۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT