Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈیوٹی کے بغیر تنخواہ لینے والے سرکاری ڈاکٹرس کو انتباہ

ڈیوٹی کے بغیر تنخواہ لینے والے سرکاری ڈاکٹرس کو انتباہ

قانونی کارروائی کے لیے عہدیداروں کو وزیر صحت آندھرا پردیش کی ہدایت
حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش کے وزیر صحت کے سرینواس نے ڈیوٹی انجام دیے بغیر تنخواہیں حاصل کرنے والے سرکاری ڈاکٹرس کو انتباہ دیا ہے اور سینئیر عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ ایسے ڈاکٹرس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے ۔ وزیر صحت نے یہ ہدایت جائزہ اجلاس میں دی ۔ وزیر صحت نے کہا کہ حکومت اپنی اس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے کہ ڈاکٹرس کو سخت محنت کرنی ہوگی اور عوام کو تمام طبی سہولتیں فراہم کی جائیں جو سرکاری ڈاکٹرس عوام کی خدمت کررہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور دوسروں کی چھٹی کردی جائے گی ۔ وزیر صحت نے اس پروپگنڈہ کو مسترد کردیا کہ حکومت ریاست کے اربن ہیلت سنٹرس میں کام کرنے والوں کو برطرف کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ اس پروپگنڈہ کی تردید کریں ۔ یہ پروپگنڈہ حکومت کو بدنام کرنے کے لیے کیا جارہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT