Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈیوڈ بیکھم دنیا کے سب سے پرکشش مرد

ڈیوڈ بیکھم دنیا کے سب سے پرکشش مرد

نیویارک ، 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلش فٹبال اسٹار ڈیوڈ بیکھم کو ’پیپل‘ میگزین نے اپنی 30 ویں سالگرہ پر ’’سب سے زیادہ پرکشش مرد‘‘ قرار دیا ہے۔ ڈیوڈ نے گزشتہ رات اے بی سی ٹی وی کے ایک شو میں اسے اپنے لئے بڑا اعزاز قرار دیا۔ 40 سالہ ڈیوڈ نے کہا کہ وہ اور ان کی مشہور فیشن ڈیزائنر بیوی وکٹوریہ اس اعزاز پر خوش ہیں۔ ’’امید کرتا ہوں کہ وہ (وکٹوریہ) میرے بارے میں ہمیشہ ہی خوشی محسوس کرتی ہوں گی۔‘‘ چار بچوں کے باپ اسٹار فٹبالر نے بتایا کہ انہوں نے کبھی خود کو کچھ بہت زیادہ پرکشش نہیں سمجھا۔ ’’میں نے خود کو کبھی بھی بہت جاذب نظر اور سیکسی نہیں سمجھا۔‘‘

 

چینائی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچ ممکن : بورڈ
ممبئی ، 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چینائی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم کو آئندہ سال کے آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 سے قبل بعض مسائل کا سامنا ہے لیکن بی سی سی آئی نے دو سالہ ایونٹ کیلئے ایک مقام کے طور پر اس گراؤنڈ کو ہنوز خارج از امکان قرار نہیں دیا ہے۔ بورڈ سکریٹری انوراگ ٹھاکر نے آج یہاں یہ بات کہی اور بتایا کہ ابھی قطعی فیصلہ باقی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT