Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ کی سنچریاں

ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ کی سنچریاں

پرتھ ٹسٹ میں آسٹریلیائی بیٹسمینوں (416/2) کا شاندار مظاہرہ
پرتھ۔ 13 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کی جارحانہ ڈبل سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ کے پہلے دن دو وکٹ پر 416 رنز بنائے۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جسے اوپننگ بلے بازوں نے درست ثابت کرتے ہوئے 101 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد جو برنس 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم اس کے بعد ایک مشکلات امتحان کیویز کا منتظر تھا جسے دوسری وکٹ کیلئے تقریباً دن کے اختتام تک انتظار کرنا پڑا۔ پہلے میچ میں شاندار 174 رنز بنانے والے عثمان خواجہ نے اوپنر ڈیوڈ وارنر کے ساتھ مل کر مہمان بولرز کو آڑے ہاتھوں لیا اور دوسری وکٹ کیلئے 302 رنز کی شراکت قائم کی۔ اس دوران وارنر نے لگاتار تیسری اننگز میں سنچری اسکور کی جبکہ عثمان خواجہ نے بھی اپنی دوسری سنچری بنا ڈالی ۔ دن کے اختتام سے چند اوورز قبل 403 کے مجموعی اسکور پر عثما ن خواجہ 121 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے دو وکٹ پر 416 رنز بنائے تھے، کپتان اسمتھ 5 اور ڈیوڈ وارنر کیریئر کی بہترین 244 رنز بناکرناقابل شکست ہیں، وہ اب تک اس اننگزکے دوران دو چھکے اور 22 چوکے مارچکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری اورڈگ بریسول نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ برسبین میں کھیلے گئے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 208 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT