Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈیوڈ وارنر میں رنگ پور رائیڈرز کی دلچسپی

ڈیوڈ وارنر میں رنگ پور رائیڈرز کی دلچسپی

ڈھاکہ۔21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیائی اوپنر ڈیوڈ وارنر کے رواں برس بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھیلنے کا امکان ہے۔ رنگ پور رائیڈرز نے وارنر کے علاوہ جنوبی افریقہ کے کرس مورس کی خدمات حاصل کرنے کیلئے کوشش شروع کردی ہے۔ فرنچائز کے چیف ایگزیکٹو اشتیاق صادق نے کہا کہ شائقین ہمیشہ بیٹسمینوں سے جارحانہ اسٹروکس چاہتے ہیں لہٰذا ٹیم کو متوازن رکھنے کیلئے آل راؤنڈرز کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔ ڈیوڈ وارنر اور کرس مورس سے بات چیت ہورہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT