Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / ڈیوڈ کیمرون کا یوروپی یونین کے کچھ قوانین میں ترمیم کا مطالبہ

ڈیوڈ کیمرون کا یوروپی یونین کے کچھ قوانین میں ترمیم کا مطالبہ

واشنگٹن۔ 3 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان تعلق پر ہونے والی گرما گرم بحث کا حصہ بنتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈکیمرون کو بتایا ہے کہ ان کے ملک کو 28 رکنی بلاک کا حصہ رہنے میں ہی بہترین فائدہ ہے۔امریکی صدارتی دفتر وائٹ ہائوس کے مطابق صدر اوباما نے کیمرون کے ساتھ فون پر بات کی اور انہیں بتایا کہ امریکہ مضبوط یورپی یونین میں مضبوط برطانیہ کی حمایت جاری رکھے گا۔”اوباما نے ایسے موقع پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے کہ جب جون 2016ء میں یورپی یونین کی رکنیت کے حوالے سے برطانوی ریفرینڈم سے قبل ڈیوڈ کیمرون اپنی جان بخشی کروانے کے لئے برسلز سے کچھ مراعات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔واشنگٹن نے دنیا کے سب سے بڑے معاشی بلاک میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ملک برطانیہ کی دیرپاء￿  حمایت کی ہے اور اس نے خبردار کیا ہے کہ اگر برطانیہ اس بلاک کو چھوڑ دے گا تو یہ بلاک ٹوٹ سکتا ہے۔ڈیوڈ کیمرون ذاتی طور پر یورپی یونین میں رکنیت کے حامی ہیں مگر انہوں نے اپنی جماعت “کنزرویٹو پارٹی” کے مختلف حلقوں کو منانے کی کوشش میں یورپی یونین کے کچھ قوانین میں تبدیلیوں کا مطالبہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT