Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈیویلیئرز کی سنچری،جنوبی افریقہ نے سیریز لی

ڈیویلیئرز کی سنچری،جنوبی افریقہ نے سیریز لی

کیپ ٹاون ۔15 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) اے ڈی ویلیئرز کی شاندار اننگز نے جنوبی افریقہ کوانگلینڈ کیخلاف آخری اور فیصلہ کن  ونڈے میں کامیابی دلوادی۔ میزبان ٹیم  نے 237رنز کا نشانہ 5 وکٹوں پر حاصل کرکے سیریز 2-3 سے اپنے نام کرلی۔ ڈی ویلیئرز 101رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ الیکس ہیلز کی 112رنزکی اننگز بھی انگلش ٹیم کو کامیابی سے ہمکنا رنہ کرسکی۔ ڈی ویلئیرز کو میچ اورہیلز کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کیپ ٹاون میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 237رنز کا نشانہ ملا اور اس کی  اننگز کاآغاز اچھا نہ تھا کیونکہ 14کے مجموعی اسکور پر ڈی کاک چار رنز اورفاف ڈوپلسی بھی کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ 22کے مجموعی اسکور پرریلی روسو بھی 4رنزبناکر آوٹ ہوئے۔ اس موقع پر ہاشم آملہ اورڈی ویلیئرز نے میچ میں اپنی ٹیم کا موقف مستحکم کرتے ہوئے اسکور 147رنز تک پہنچایا۔ ہاشم آملہ نے 59رنز بنائے۔ 166کے مجموعی اسکور پر فرحان بہاردین آؤٹ ہوئے انہوں نے 13رنز بنائے۔ اس کے بعد ڈی ویلیئرز اور ڈیوڈوائس نے مزید وکٹیں گرنے نہیں دیں اورجنوبی افریقہ نے ہدف 5وکٹوں پر پورا کرکے آخر ی ونڈے میچ جیت لیا۔ ریس ٹوپلے تین ،عادل راشد اورمعین علی نے فی کس ایک  وکٹ لی۔ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم 236رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ الیکس ہیلز 112رنزبناکر نمایاں کھلاڑی رہے ،جیسن رائے8،جو روٹ 27،اوئن مورگن 2،بین اسٹوکس 29،معین علی 12عادل راشد9 اوراسٹیورٹ براڈ 13رنزبناسکے۔ جوز بٹلراورکرس ووکس کوئی رن نہ بناسکے۔ کیگسیو رابادا،ڈیوڈ وائس،عمران طاہر نے تین اورکائل ایبٹ نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

TOPPOPULARRECENT