Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈی آر اوز اور اے ای اوز کی فہرست روانہ کلکٹر کو چیف الیکشن آفیسر کی ہدایت

ڈی آر اوز اور اے ای اوز کی فہرست روانہ کلکٹر کو چیف الیکشن آفیسر کی ہدایت

جگتیال ۔ 10نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ میں نئے اضلاع کا قیام عمل میں لایا جانے سے فوری ڈی آر او ‘ ای آر او ‘ اے ای آراوز کی فہرست روانہ کیا جائے ۔ چیف الیکشن آفیسر مسٹر بھنور لعل نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کلکٹرس کو یہ احکام دیئے ۔ اسی طرح ضلعی الیکشن آفیسرس کے تقرر سے متعلق چند مشورے دیئے ‘ نئے اضلاع ‘ ریونیو ڈیویژن ‘ منڈلس کے قیام کے بعد حلقہ جات میںکسی قسم کی کوئی تبدیلی نہں ہوگی ۔ سابق میں جس طرح حدیں تھیں وہی رہے گی ‘ اس کے مطابق ضلعی الیکشن آفیسر ‘ ای آر او ‘ اے ای آر اوز کا حلقہ جات کیلئے فہرست تیار کرنے انہیں فوری روانہ کرنے کی ہدایت دی ۔ ضلع جگتیال سے تعلق رکھنے والے مٹ پلی ‘ آر ڈی او کو کورٹلہ ای آر او اور دھرم پوری حلقہ کو پی ڈی ڈی ‘ آر ڈی او کو اور بگارام ‘ بیرپور منڈلس تحصیلداروں کو اے ای آر اوز کا انتخاب کرتے ہوئے رپورٹ روانہ کرنے ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت نے بتایا ۔ اس موقع پر جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر ناگیندرا ‘ سب کلکٹر ششانک موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT