Monday , July 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈی آر ایس تنازعہ ‘گواسکر کی آئی سی سی پر شدید تنقید

ڈی آر ایس تنازعہ ‘گواسکر کی آئی سی سی پر شدید تنقید

نئی دہلی ۔ 9مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے آئی سی سی پر شدید تنقید کی ہے ۔ گواسکر نے آئی سی سی پر اس لئے تنقید کی ہے کہ اس نے ہندوستان کے خلاف بنگلور ٹسٹ کے دوران ڈی آر ایس  کے استعمال کے وقت اسٹیو اسمتھ کی احمقانہ حرکت پر کوئی کارروائی نہیں کی ہے ۔ گواسکر نے طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ اب وہ یہ دیکھنا پسند کریں گے کہ رواں سیریز کے آئندہ ٹسٹ مقابلے جو کہ رانچی میں کھیلا جائے گا اس میں ویراٹ کوہلی ڈی آر ایس کے فیصلہ کے لئے ڈریسنگ روم سے مدد حاصل کریں گے اور آئی سی سی ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گا ۔ گواسکر نے این ڈی ٹی وی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہتر نہیں کہ آئی سی سی چند ممالک کیلئے نرم گوشہ اختیار کرے اور دوسرے ممالک کیلئے قانون پر سختی سے عمل کرے ۔ گواسکر کے بموجب اگر ہندوستانی کھلاڑی اس طرح کی حرکت کرتے ہیں تو بھی ان کے خلاف بھی سخت اقدامات کئے جانے چاہیئے ۔ گواسکر نے آئی سی سی پر اس لئے تنقید کی ہے کہ گذشتہ روز کرکٹ کی عالمی تنظیم نے اسمتھ کے احمقانہ رویہ کے خلاف نہ صرف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا بلکہ ویراٹ کوہلی کی اپیل کو بھی مسترد کیا ہے ۔ یاد رہے کہ بنگلور ٹسٹ کے دوران جس وقت حریف کپتان اسٹیو اسمتھ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دیا گیا تھا تو وہ ڈی آر ایس کے استعمال کے ضمن میں ڈریسنگ روم کی طرف دیکھ رہے تھے تاکہ وہاں سے مدد حاصل کی جاسکے جس پر ایک نیا تنازعہ پیدا ہونے کے علاوہ مہمان کپتان کی اس حرکت کو بھی چاروں گوشوں سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ گواسکر نے کہا کہ مقابلہ کے میچ ریفری  کریس براڈ نے اسمتھ کی جانب سے کی جانے والی حرکت میں آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی کوئی خلاف ورزی نہیں دیکھی اس لئے آئی سی سی نے اسمتھ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT