Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈی آر ڈی او کو ڈاکٹر کلام سے موسوم کیا جائے

ڈی آر ڈی او کو ڈاکٹر کلام سے موسوم کیا جائے

چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کا وزیر اعظم نریندر مودی کو مکتوب
حیدرآباد 2 اگسٹ ( پی ٹی آئی ) حکومت تلنگانہ نے آج مرکزی حکومت سے خواہش کی کہ شہر میں قائم ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ( ڈی آر ڈی او ) کو سابق صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے نام سے موسوم کیا جائے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اس سلسلہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے ۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔ چیف منسٹر نے اپنے مکتوب میں کہا کہ ڈی آر ڈی او میں جو ریسرچ کی گئی تھی اس کے نتیجہ میں ملک کو دفاعی شعبہ میں خود مکتفی ہونے میں مدد ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالکلام کی رہنمائی میں ‘ جب وہ ڈی آر ڈی او کے ڈائرکٹر تھے ‘ اس ادارہ میں کئی ریسرچ کئے گئے جس کے نتیجہ میں دفاعی نظام میں ملک کے خود مکتفی ہونے میں مدد ملی ہے اور ملک کو استحکام حاصل ہوا ہے ۔ چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ ڈاکٹر کلام نے ایسی کئی کوششیں کی جن کے نتیجہ میں ڈی آر ڈی ایل ‘ آر سی آئی اور مدھانی جیسے دفاعی ادارے شہر حیدرآباد میں قائم ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آر ڈی او جیسے ادارہ کو ڈاکٹر عبدالکلام کے نام سے موسوم کرنے کے نتیجہ میں ‘ جنہیں شہر حیدرآباد سے قریبی لگاؤ تھا ‘ مستقبل کی نسلوں کو جذبہ ملے گا اور دفاعی شعبہ کا ڈاکٹر عبدالکلام کیلئے حقیقی خراج ہوگا ۔ ڈاکٹر عبدالکلام کا گذشتہ ہفتے شیلانگ ( میگھالیہ ) میں گذشتہ ہفتے انتقال ہوگیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT