Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈی ایس سیز کے اہل امیدواروں کیساتھ ناانصافی کے ازالہ کے اقدامات

ڈی ایس سیز کے اہل امیدواروں کیساتھ ناانصافی کے ازالہ کے اقدامات

ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری کا جائزہ اجلاس، محکمہ قانون سے مشورہ کے بعد محکمہ تعلیمات کو ہدایت دینے کی تجویز
حیدرآباد 10 جنوری (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ اسکول ایجوکیشن کے تحت سال 1998 ء تا 2012 ء تک منعقدہ ڈی ایس سیز کے اہل ایسے امیدوار جن کے ساتھ ناانصافی ہونے کی وجہ سے آج تک بھی ملازمتوں سے محروم ہیں، ایسے متاثرہ امیدواروں کے ساتھ مکمل انصاف کیلئے مؤثر اقدامات کیلئے سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ باوثوق سرکاری ذرائع کے مطابق سال 1998 ء سے اب تک اساتذہ کے تقررات عمل میں لانے کے لئے منعقدہ ڈی ایس سیز کے ذریعہ ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے جملہ 6900 امیدواروں کے ساتھ مکمل ناانصافی کے نتیجہ میں ملازمتیں حاصل نہیں ہوسکیں۔ اسی ذرائع کے مطابق سابقہ حکومتوں کی لاپرواہی و جانبداری کے ساتھ اس وقت کے عہدیداروں کی کوتاہیوں و غفلت کے نتیجہ میں ڈی ایس سی تحریری ٹسٹ میں میرٹ آنے والے امیدوار بھی ٹیچر کی نوکری سے محروم ہوگئے جس کے باعث آج تک یہ امیدوار ناانصافیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت تلنگانہ نے ان ناانصافیوں سے دوچار امیدواروں کے ساتھ مکمل انصاف کرکے انھیں ملازمتیں فراہم کرنے کے لئے حکومت ارادہ رکھتی ہے۔ اسی ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیف منسٹر اُمور تعلیم مسٹر کے سری ہری گزشتہ دن محکمہ تعلیمات کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس طلب کرکے تفصیلی جائزہ لیا اور اب تک منعقدہ تمام ڈی ایس سیز میں میرٹ میں آئے ہوئے کتنے امیدواروں کو ملازمتیں حاصل نہیں ہوسکیں، عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کیں اور امیدواروں کو ملازمتیں حاصل نہ ہونے کی وجوہات بھی دریافت کیں۔ علاوہ ازیں ہر ایک ڈی ایس سی میں کس نوعیت کے مسائل درپیش ہوتے تھے اور اب ملازمتیں فراہم کرنے کے لئے قانونی مشکلات کوئی درپیش ہیں؟ اس کی مکمل تفصیلات اور معلومات حاصل کرنے کے لئے محکمہ قانون سے مشورہ حاصل کرنے کی اعلیٰ عہدیداران محکمہ تعلیمات کو ضروری ہدایات دیں۔ اسی دوران ڈپٹی چیف منسٹر اُمور تعلیم مسٹر کے سری ہری نے بھی حکومت کی جانب سے سابقہ ڈی ایس سیز کے میرٹ امیدوار جو ملازمتوں سے محروم ہوئے ہیں ان کے ساتھ مکمل انصاف کرنے اور ملازمتیں فراہم کرنے کے ہمدردانہ اقدامات کرنے حکومت کے ارادہ کی توثیق کی۔

TOPPOPULARRECENT