Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈی ایس سی 2016 پر حکومت کی منصوبہ بندی

ڈی ایس سی 2016 پر حکومت کی منصوبہ بندی

اواخر دسمبر اعلامیہ متوقع ، تلنگانہ میں پہلی مرتبہ امتحان
حیدرآباد 3 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں اساتذہ کے تقرر کے لئے ڈی ایس سی 2016 ء کا انعقاد عمل میں لائے جانے کے متعلق منصوبہ بندی شروع ہونے کی اطلاعات ہیں۔ باوثوق ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے بموجب ڈی ایس سی 2016 ء کے انعقاد کے لئے جاریہ ماہ کے اواخر میں اعلامیہ کی اجرائی متوقع ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اسکول اسسٹنٹ، سکینڈری گریڈ ٹیچرس، لینگویج پنڈت، پی ای ڈیز کے علاوہ سرکاری اسکولوں میں مختلف عہدوں پر خدمات کی انجام دہی کیلئے اساتذہ کے تقررات کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کی جانب سے ڈسٹرکٹ سلیکشن کمیٹی امتحانات کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔ ان امتحانات کے انعقاد کے سلسلہ میں حکومت کی جانب سے اعلامیہ کی اجرائی کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ جاریہ ماہ کے دوسرے ہفتہ یا آخری ہفتہ میں ڈی ایس سی 2016 ء کے لئے اعلامیہ جاری کیا جائے گا اور اندرون دو ماہ امتحانات کے انعقاد کی تاریخ مقرر ہوگی۔ واضح رہے کہ ریاست تلنگانہ میں اساتذہ کے تقررات کے لئے یہ پہلا ڈی ایس سی امتحان ہوگا اور تلنگانہ کے تمام 10 اضلاع میں ہزاروں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لئے اِن امتحانات کے انعقاد کے بعد راہ ہموار ہونے کی توقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT