Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈی ایس پی بودھن کا تبادلہ

ڈی ایس پی بودھن کا تبادلہ

بودھن۔3 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گزشتہ گیارہ مہینوں سے بودھن ڈی ایس پی کی حیثیت سے خدمت انجام دے رہے مسٹر رام کمار کا تبادلہ کردیا گیا، انہیں ڈی ای جی آفس حیدرآباد سے رجوع ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ان کی مخلوعہ جگہ پر آج عادل آباد ضلع کے اوٹنور ڈیویژن میں خدمت انجام دینے والے ڈی ایس پی مسٹر آر وینکٹیشورلو نے بودھن ڈی ایس پی کی حیثیت سے رجوع ہوکر مسٹر رام کمار سے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ سابق ڈی ایس پی مسٹر رام کمار ابتداء ہی سے تنازعات کا شکار رہے۔ ان پر مبینہ طور پر ایک مافیا سے سازباز کرنے کے الزامات ہیں۔ اور موضع جانکم پیٹھ کی درگاہ کے مجاور اور ان کی اہلیہ کے دوسرے قتل کرنے والے مجرمین کو پکڑنے میں ناکام رہے۔ واضح رہے کہ ریاستی سطح پر 11 DSP کے تبادلے عمل میں آئے جن میں شامل واحد پولیس عہدیدار مسٹر رام کمار کو کہیں بھی پوسٹنگ نہیں دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT