Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈی ایس پی ‘ سی آئی ڈی سبارائیڈو معطل

ڈی ایس پی ‘ سی آئی ڈی سبارائیڈو معطل

حیدرآباد /16 نومبر ( سیاست نیوز ) ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ مسٹر انوراگ شرما نے سی آئی ڈی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کو لاپرواہی اور ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر ہونے پر معطل کردیا ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سی آئی ڈی سے وابستہ ڈی ایس پی مسٹر پی سبا رائیڈو گذشتہ 20 دنوں سے بغیر اطلاع کے ڈیوٹی پر غیر حاضر تھے اور اس لاپرواہی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈی جی پی نے معطل کرنے کا احکامات جاری کئے ۔

TOPPOPULARRECENT