Wednesday , September 20 2017
Home / سیاسیات / ڈی ایم کے ارکان اسمبلی کی معطلی پر نظر ثانی سے انکار

ڈی ایم کے ارکان اسمبلی کی معطلی پر نظر ثانی سے انکار

اسپیکر کی ہٹ دھرمی کے خلاف کانگریس اور مسلم لیگ کا واک آؤٹ
چینائی۔/19اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹاملناڈو کے اسپیکر دھنپال نے آج پھر ایک بار ڈی ایم کے ارکان اسمبلی کی معطلی پر نظر ثانی سے انکار کردیا ہے جنہیں چہارشنبہ کے دن ایوان کی کارروائی میں رخنہ ڈالنے پر ایک ہفتہ کیلئے معطل کردیا گیا تھا۔ حتیٰ کہ معطل ارکان اسمبلی ہنوز دھرنا پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ دریں اثناء اپوزیشن لیڈر ایم کے اسٹالن اور ڈی ایم کے ڈپٹی لیڈر دورائی مرگن کی قیادت میں معطل ارکان اسمبلی نے آج ایوان کے باہر تمثیلی اسمبلی منعقد کی۔ ڈی ایم کے رکن اسمبلی کے این نہرو جو کہ 19اگسٹ کو معطلی کے وقت ایوان میں نہیں تھے اسپیکر سے فیصلہ پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے لیکن انہوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔ انہوںنے کہا کہ ارکان اسمبلی کی معطلی کا فیصلہ انتہائی تکلیف دہ ہے حتیٰ کہ ڈی ایم کے حلیف جماعتوں کانگریس اور مسلم لیگ نے بھی معطلی برخاست کرنے کی گذارش کی ہے۔ بعد ازاں ڈی ایم کے غیر معطل شدہ ارکان اسمبلی حلیف پارٹیوں کانگریس اور مسلم لیگ ارکان کے ساتھ ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔ اسپیکر دھنپال نے کل بھی معطلی سے دستبرداری سے انکار کردیا تھا جس پر ڈی ایم کے ارکان نے دو مرتبہ واک آؤٹ کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT