Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈی ای او کریم نگر طویل رخصت پر روانہ ٹیچرس کے تبادلوں کو لے کر سیاسی قائدین ،یونینس کا دباؤ

ڈی ای او کریم نگر طویل رخصت پر روانہ ٹیچرس کے تبادلوں کو لے کر سیاسی قائدین ،یونینس کا دباؤ

کریم نگر۔/19اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کریم نگر ناظم تعلیمات ایس سرینواس چاری انتظامی اُمور میں سیاسی قائدین، ٹیچرس اسوسی ایشن یونینس صدور کی مداخلت بیجا سے عاجز آکر طویل مدتی رخصت پر چلے گئے ہیں۔ انہیں قانون قاعدے پر عمل آوری میں مداخلت بیجا سے بے حد دشواری کا سامنا تھا۔ ایس سرینواس چاری ڈی ای او کے17اگسٹ پیر کو طویل رخصت پر چلے جانے کے سبب حضور آباد ڈی ای او آنندم کو انچارج کی زاید ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹیچرس کے پسندیدہ مقامات پر تبادلوں کیلئے سیاسی قائدین کی جانب سے ڈی ای او پر دباؤ ڈالا جارہا تھا اور ٹیچرس یونینوں کے قائدین کی سفارشات میں اضافہ ہوچکا تھا۔

TOPPOPULARRECENT