Sunday , July 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈی ای ای سیٹ کا 17جون کو انعقاد

ڈی ای ای سیٹ کا 17جون کو انعقاد

حیدرآباد۔/14جون، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں ڈی ایڈکورس میں داخلوں کیلئے ڈی ای ای سیٹ کا 17جون کو انعقاد عمل میں لانے کا اظہار پایا جارہا ہے کیونکہ صرف 3 دن کے مختصر وقفہ میں طلبہ کو ڈی ای ای سیٹ کیلئے تیار ہونا پڑے گا۔ طلبہ میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ حکومت تلنگانہ بالخصوص ریاستی محکمہ تعلیم کے غلط فیصلہ و مبینہ لاپرواہی پر مبنی اقدامات کے ذریعہ ڈی ای ای سیٹ میں شرکت کرنے کیلئے صرف تین دن کا مختصر وقت دیئے جانے سے حکومت کے ان غلط اقدامات کا خمیازہ طلبہ کو بھگتنا پڑے گا۔ ڈی ای ای سیٹ کا اعلامیہ جب جاری کیا گیا تھا، اس اعلامیہ میں ڈی ای ای سیٹ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا بلکہ یہ بتایا گیا تھا کہ بہت جلد ڈی ای ای سیٹ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ ڈی ای ای سیٹ کیلئے 14 مئی تا 24 مئی تک درخواستیں داخل کی تھیں۔ جبکہ درخواستیں حاصل کئے ہوئے زائد از 20 یوم ہوچکے ہیں لیکن ان 20 یوم کے دوران ڈی ای ای سیٹ کی تاریخ کا اعلان نہ کرتے ہوئے 17جون کے ٹسٹ کی تاریخ کا 14جون کو اعلانکیا گیا۔ شاید ہی محکمہ تعلیم کی تاریخ کا یہ پہلا واقعہ ہوگا جو کہ اہم ترین ٹسٹ کی تاریخ کا صرف 3 یوم قبل اعلان کیا جاتا ہے۔ اس دوران باوثوق سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ انگلش میڈیم ڈی ایڈ کورس کیلئے جملہ 12,200 درخواستیں اور اردو میڈیم ڈی ایڈ کورس کیلئے 30 ہزار درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT