Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈی ای سیٹ امیدواروں کے صداقتناموں کی 11 جولائی سے جانچ

ڈی ای سیٹ امیدواروں کے صداقتناموں کی 11 جولائی سے جانچ

حیدرآباد 6 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ کے ڈائیٹ کالجس میں داخلوں کیلئے ڈی ای سیٹ 2017ء کے اہل امیدواروں کیلئے 11 جولائی سے صداقت ناموں کی جانچ کے عمل کا آغاز ہوگا۔ کنوینر ڈی ای سیٹ شیشو کماری نے یہ بات کہی اور امیدواروں کو مشورہ دیا کہ وہ سابقہ اضلاع میں واقع گورنمنٹ ڈائیٹ کالجس میں اہل امیدوار اپنے صداقت ناموں کی جانچ کروانے کیلئے رجوع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سرٹیفکیٹس کی جانچ کی تکمیل کروالینے کے بعد ویب آپشن دینے کا موقع فراہم ہوگا۔ انہوں نے امیدواروں سے اصل صداقت ناموں کے ساتھ رجوع ہونے کی خواہش کی۔

TOPPOPULARRECENT