Tuesday , September 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈی سرینواس کو ٹی راجیا کا چیمبر الاٹ ، کل حصول جائزہ متوقع

ڈی سرینواس کو ٹی راجیا کا چیمبر الاٹ ، کل حصول جائزہ متوقع

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگست : ( این ایس ایس ) : نونامزد خصوصی مشیر حکومت تلنگانہ مسٹر ڈی سرینواس کو سکریٹریٹ کے ڈی بلاک میں چیمبر الاٹ کیا گیا ہے ۔ قبل ازیں یہ چیمبر ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ڈاکٹر ٹی راجیا کے لیے مختص تھا تاہم ڈپٹی چیف منسٹر کو مبینہ طور پر رشوت کے الزام میں تلنگانہ کابینہ سے ہٹا دیا گیا تھا ۔ یہاں اس بات ذکر بے جا نہ ہوگا کہ ڈی سرینواس نے کانگریس سے مستعفی ہو کر ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کیا تھا جس کے بعد انہیں حکومت کا خصوصی مشیر مقرر کیا گیا ۔ مذکورہ عہدے کے دس دن محکمہ جنرل اڈمنسٹریشن نے چہارشنبہ کو ان کے چیمبر کے الاٹمنٹ کے احکامات جاری کیا ۔ توقع ہے کہ ڈی سرینواس 28 اگست کو اپنے نئے عہدہ کا جائزہ حاصل کریں گے ۔ چیف منسٹر تلنگانہ نے ڈی سرینواس کو ایک اہم ذمہ داری سونپتے ہوئے انہیں مرکز اور بین ریاستی امور و تعلقات کا کام سونپا ہے ۔ یاد رہے کہ حکومت تلنگانہ نے پہلے ہی مختلف محکمہ جات کے لیے اس طرح کے چھ عدد خصوصی مشیروں کو مقرر کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT