Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈی سیٹ 2017 کے تعلق سے طلبا میں عدم دلچسپی

ڈی سیٹ 2017 کے تعلق سے طلبا میں عدم دلچسپی

حیدرآباد 21 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں ڈی سیٹ 2017 (سابقہ ڈائیٹ سیٹ) داخلوں کیلئے طلباء و طالبات میں دلچسپی کا فقدان پایا جارہا ہے ۔ محکمہ تعلیم نے ڈی سیٹ 2017ء کیلئے اعلامیہ جاری کئے زائد از ایک ہفتہ ہورہا ہے لیکن اب تک صرف 18 ہزار امیدواروں نے درخواستیں پیش کی ہیں۔ ڈی سیٹ سے متعلق عہدیداروں نے کہا کہ ڈی سیٹ کیلئے درخواستیں مع فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ 23 مئی مقرر ہے۔ علاوہ ازیں آن لائن درخواستیں مکمل کئے ہوئے داخل کرنے کی آخری تاریخ 24 مئی ہے۔ سال 2016ء میں ڈی سیٹ کیلئے کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا تھا جبکہ سال 2012ء کے بعد سے اب تک ریاست میں اساتذہ کے تقررات کا مسئلہ لیت و لعل میں پڑا ہے کوئی تقررات عمل میں نہیں لائے جاسکے۔ جن کی وجہ سے سرکاری اسکولس و پنچایت راج اسکولس میں طلباء کی تعداد میں کافی حد تک کمی ہورہی ہے۔ سرکاری و ضلع پریشد مدارس میں اساتذہ نہ رہنے کی وجہ سے طلبہ نے بھی ان مدارس میں شریک ہونے سے گریز کیا ہے اور جب سرکاری و ضلع پریشد مدارس میں طلباء کی تعداد میں کمی سے اساتذہ کی جائیدادوں پر تقررات میں بھی کمی ہوئی۔ تقریباً 5 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن اب تک بھی اساتذہ کے تقرر نہیں ہوئے۔ حکومت نے اساتذہ کے تقررات عمل میں لانے صرف زبانی اعلانات کئے لیکن عملی اقدامات نہیں کئے۔ حالیہ دنوں میں تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ اساتذہ کے تقررات عمل میں لانے کا اعلان کیا ہے لیکن یہ تقررات بھی غیریقینی ہیں۔ حکومت نے سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں 8 ہزار اساتذہ کی جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کا اعلان کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT