Tuesday , September 19 2017
Home / جرائم و حادثات / ڈی مارٹ کریڈٹ ، ڈیبٹ کارڈ ڈاٹا سارق گرفتار

ڈی مارٹ کریڈٹ ، ڈیبٹ کارڈ ڈاٹا سارق گرفتار

حیدرآباد /10 فروری ( سیاست نیوز ) کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کا ڈاٹا سرقہ کرنے والے ایک اکاونٹنٹ کو پولیس سائبرآباد نے گرفتار کرلیا ۔ جو گراہکوں کے ڈیبٹ اور کریڈیٹ کارڈز نمبرات کے علاوہ بھیڑ کے دوران ان کے پن نمبرات بھی حاصل کرتا تھا اور آن لائین شاپنگ کرتے ہوئے گراہکوں کو دھوکہ دے رہا تھا ۔ سائبر کرائمء سائبرآباد پولیس نے ایک شکایت پر 23 سالہ وی ناگاسائی ساکن پیرم گوڑہ کو گرفتار کرلیا جو ڈی مارٹ آر سی پورم میں بحیثیت کیاشیر خدمات انجام دے رہا تھا ۔ پولیس سائبر کرائم کے مطابق 8 فروری کے دن سنیل چھابر نامی ھدا کالونی کے ساکن سائبر کرائم سے رجوع ہوا اس کے بینک کھاتے سے 4 مرتبہ مختلف موقعوں پر 35 ہزار روپئے کی خریداری کی گئی اور اس بات کا اس کو علم نہیں ہوا ۔ اس شکایت گذار نے پولیس کو بتایا کہ پٹرول پمپ ڈی مارٹ ، ریلائنس ٹرینڈ اور ریلائنس فرسٹس سے خریداری کی گئی اور اس نے کوئی الرٹ بھی حاصل نہیں کیا ۔ اس بات سے پریشان سنیل کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا ۔پولیس سائبر کرائم سائبرآباد کے مطابق دھوکہ باز کیاشیر نے ڈسمبر 2016 میں ڈی مارٹ میں ملازمت اختیار کی تھی ۔ سیواپنگ مشین کے ذریعہ گراہکوں سے ساری رقم لیا کرتا تھا اور اس دوران وہ چالاکی سے کارڈز نمبر اور پن نمبر بھی حاصل کرلیا تھا ۔ پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران اس نے مزید 2 ایسے جرائم کا اعتراف کیا ۔ پولیس نے شہریوں سے چوکنہ رہنے کی اپیل کی ہے ۔ پولیس نے گرفتار دھوکہ باز کو عدالتی تحویل میں دے دیا ۔

TOPPOPULARRECENT