Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈی ناگیندر کانگریس نہیںچھوڑیں گے : تلنگانہ کانگریس کا یقین

ڈی ناگیندر کانگریس نہیںچھوڑیں گے : تلنگانہ کانگریس کا یقین

حیدرآباد 6 ڈسمبر ( آئی این این ) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ صدر ملو بٹی وکرامارکا نے اس یقین کا اظہار کیا کہ گریٹر حیدرآباد کانگریس کمیٹی کے صدر ؛ی ناگیندر کانگریس پارٹی ہی میں رہیں گے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناگیندر طویل عرصہ سے کانگریس پارٹی سے وابستہ ہیں اور انہوں نے کئی عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناگیندر نے دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں کانگریس کو مستحکم کرنے میں اہم رول نبھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناگیندر کیلئے کانگریس چھوڑ کر دوسری پارٹی میں شریک ہونے کا فیصلہ درست نہیں ہوگا ۔ انہوں نے ناگیندر کے کانگریس پارٹی سے اخراج کی اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ناگیندر نے خود بھی دوسری پارٹی میں شریک ہونے کی اطلاعات کو مسترد کردیا ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر چندر شیکھر راو پر الزام عائد کیا کہ وہ شہر میں اپنا موقف مستحکم کرنے کیلئے اپوزیشن جماعتوںمیں انحراف کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو ایم ایل سی انتخابات میں کسی بھی قیمت پر کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے غیر اخلاقی طریقہ کار اختیار کر رہے ہیں۔ ٹی آر ایس نے اس ضلع میں بھی اپنا امیدوار نامزد کیا ہے جہاں اس کے صرف 10 ووٹ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT