Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈی ولیئرس بیٹسمنوں سے ناراض

ڈی ولیئرس بیٹسمنوں سے ناراض

اندور 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مہمان جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ولیئرس نے دوسرے ونڈے میں ہندوستان کے خلاف 22 رنز کی شکست کا ذمہ دار اپنے بیٹسمنوں کو قرار دیا اور کہاکہ بیٹسمنوں کو چاہئے کہ وہ قابل تعاقب نشانہ کو حاصل کرنے میں اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں۔ ڈی ولیئرس نے اپنے بولنگ شعبہ کی دل کھول کر ستائش کرتے ہوئے کہاکہ طاقتور بیاٹنگ شعبہ پر مشتمل ہندوستانی ٹیم کو 247 رنز تک محدود رکھتے ہوئے بولروں نے ٹیم کو ایک بہتر موقع فراہم کیا تھا۔ لیکن بیٹسمنوں نے یہ نشانہ حاصل نہیں کیا۔ ڈی ولیئرس کے بموجب اِن کے بولروں نے انتہائی شاندار کارکردگی دکھائی لیکن بدقسمتی سے بیٹسمنوں نے وہ مظاہرہ نہیں کیا حالانکہ یہاں کی وکٹ کافی بہتر تھی۔ انھوں نے مزید کہاکہ مقابلہ کے ابتداء میں ایک بہترین پارٹنرشپ بنی لیکن مڈل آرڈر کی ناکامی نے سیریز میں ملنے والی سبقت کو 1-1 سے گنوادیا ہے۔ڈی ولیئرس کے بموجب ابتدائی 4 بیٹسمنوں نے بہتر مظاہرہ کے ذریعہ حالانکہ کامیابی کے لئے ٹھوس شروعات فراہم کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT