Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈی ولیرز ٹسٹ وکٹ کیپنگ کرینگے

ڈی ولیرز ٹسٹ وکٹ کیپنگ کرینگے

جوہانسبرگ ، 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے او ڈی آئی کیپٹن اے بی ڈی ولیرز انگلینڈ کے خلاف چار میچ کی سیریز کے ابتدائی دو ٹسٹ کے دوران وکٹ کیپر کے فرائض انجام دیں گے۔ یہ سیریز 26 ڈسمبر کو ڈربن کے سہارا اسٹیڈیم کنگسمیڈ میں شروع ہورہی ہے۔ سلیکشن کنوینر لنڈا زونڈی نے کہا کہ یہ اقدام بیٹنگ آرڈر میں گہرائی کیلئے ہے۔

 

رونالڈو کے چمپینس لیگ میں ریکارڈ 11 گول
میڈرڈ ، 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسپین کے فٹبال کلب ریئل میڈرڈ کے مشہور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا چمپینس لیگ کے گروپ مرحلے میں ریکارڈ 11 گول کرنے کے بعد کہا کہ وہ ریکارڈز کی تلاش میں نہیں ہوتے بلکہ ریکارڈ اُن کے متلاشی ہوتے ہیں۔ رونالڈو نے چمپینس لیگ کے میچ میں سویڈن کے کلب مالمو ایف ایف کے خلاف 4 گول کرکے گروپ مرحلے میں 11 گول بنانے کاریکارڈ اپنے نام درج کرالیا۔ اس میچ میں مالمو کو 8-0 سے شکست فاش ہوئی۔ چمپینس لیگ کے گروپ مرحلے میں سب سے زیادہ 10 گول کا ریکارڈ ہنگری کے سابق کھلاڑی اور کوچ فیرینک پوسکاس کے پاس تھا جو انھوں نے 1965ء میں بنایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT