Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈی ویلرس اور کوہلی کی جارحانہ سنچریاں ، بنگلور کامیاب

ڈی ویلرس اور کوہلی کی جارحانہ سنچریاں ، بنگلور کامیاب

بنگلور ۔ 14 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) رائیل چیلنجرس بنگلور نے آج بے بس گجرات لائینس کے ہاتھوں سے عملاً 248 رنز لوٹ لیا جب اس ( آر سی بی ) کے دو کھلاڑیوں اے بی ڈی ویلیرس اور کپتان ویراٹ کوہلی نے ناقابل یقین حد تک جارحانہ تیور اپناتے ہوئے انتہائی برق رفتاری کے ساتھ اپنی سنچریاں مکمل کی اور جوابی اننگز میں گجرات لائینس کو 104 رنز پر ڈھیر کرتے ہوئے 144 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس آئی پی ایل میچ میں آج کئی پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے اور نئے ریکارڈ قائم ہوئے ۔ آر سی بی کی ٹیم تین وکٹس کے نقصان سے 248 رنز بناسکی جو آئی پی ایل کی تاریخ میں دوسرا بڑا اسکور ہے ۔ قبل ازیں آر سی بی پانچ وکٹس کے نقصان سے پونے وارئیرس کے خلاف 263 رنزبنائی تھی ۔ کوہلی اور ڈی ویلرس نے آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رن بنانے والی جوڑی کیلئے خود اپنا ہی سابق ریکارڈ توڑ دیا۔ ان کی رفاقت میں آج صرف 16 اوورس میں 229 رنز بنائے گئے ۔ قبل ازیں وہ ممبئی انڈینس کے خلاف 215 رنز کی رفاقت کا ریکارڈ قائم کئے تھے ۔ کوہلی آئی پی ایل کے ایک ایڈیشن میں ایک ہی حریف کے خلاف دو سنچریز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ڈی ویلیرس نے صرف 52 گیندوں میں 129 رنز بنایا جس میں 10 چوکے اور 12 چھکے شامل ہیں۔ کوہلی نے آئی پی ایل کے ایک ہی سیزن میں تین سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

انھوں نے 55 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 109 رنز بنائے ۔ ڈی ویلیرس نے صرف 43 گیندوں میں سنچری مکمل کی ۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں یہ پانچویں تیز رفتار سنچری تھی ۔ ایسا محسوس ہورہا تھا کہ آج کے کھیل کے دوران ان دونوں بیٹسمینوں کو وسیع و عریض چنا سوامی اسٹیڈیم جیسے بہت چھوٹا نظر آرہا تھا ۔ شائد یہی وجہ تھی کہ کوہلی اور ڈی ویلیرس نے چوکوں سے زیادہ چھکے لگا رہے تھے۔ ان دونوں نے 15 چوکوں کے مقابلے 20چھکے لگائے ۔ آر سی بی کیلئے کھیل کا آغاز اچھا نہیں تھا جب کرس گیل 13 گیندوں میں محض 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے ۔ کپتان کوہلی خوف و احتیاط سے کام لے رہے تھے لیکن ڈی ویلیرس نے چھکوں کی برسات کردی پھر کوہلی بھی نے بھی ان کا خواب ساتھ دیا ۔ چنا سوامی اسٹیڈیم میں چوکوں اور چھکوں کی بارش سے کرکٹ کے شائقین خوب محظوظ ہوئے اور دونوں بیٹسمینوں کو خوب داد دی لیکن گجرات کے بیٹسمینوں نے شائقین کو بہت مایوس کیا۔ سریش رائنا کی غیرموجودگی میں گجرات کی کپتانی کرنے والے برینڈن میکلم نے سب سے زیادہ مایوس کیا اور صرف 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔

 

دھونی پہلی بار پلے آف مرحلہ میں نہیں ہوں گے
کولکاتا ، 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایم ایس دھونی آئی پی ایل کے 9 سال میں پہلی بار پلے آف مرحلہ میں کھیلتے نظر نہیں آئیں گے جبکہ کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے آج رائزنگ پونے سوپر جائنٹس کو یہاں بارش سے متاثرہ میچ میں 8 وکٹ (D/L) سے ہرا کر رہی سہی کسر پوری کردی۔ دھونی نے ٹاس جیتا مگر پونے ٹیم 17.4 اوورز میں 103/6 اسکور کرپائی۔ بارش کے سبب گوتم گمبھیر زیرقیادت میزبانوں کو 9 کے منجملہ 5 اوورز میں 66/2 پر میچ جیت لیا۔ یوسف پٹھان (37 رنز، 18 گیندیں) کو میچ ایوارڈ دیا گیا۔ پونے کو 12 مقابلوں میں 9 ویں شکست ہوئی۔
٭  شیلانگ : موہن بگان نے 37 ویں فیڈریشن کپ کے فائنل میں جگہ حاصل کرلی ہے۔ آج یہاں گول سے عاری سکنڈ لیگ سیمی فائنل ڈرا ہوا۔ بگان کو شیلانگ لاجونگ کے مقابل 5-0 کی مجموعی جیت ملی۔

TOPPOPULARRECENT