Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈی ویلرس اپنے 100 ویں ٹسٹ میں جیت دلائیں گے : ہاشم آملہ

ڈی ویلرس اپنے 100 ویں ٹسٹ میں جیت دلائیں گے : ہاشم آملہ

جنوبی افریقہ کے کپتان ہاشم آملہ نے اس حقیقت کا ادعاء کیا ہے کہ ڈی ویلیرس کا 100 واں ٹسٹ اور ہندوستان کے خلاف اپنے دوسرے ٹسٹ پر مرکوز توجہ نہیں ہٹاسکے گا بلکہ اسٹار بیٹسمین ڈی ویلیرس اپنے 100 ویں ٹسٹ میں بھی ٹیم کو کامیاب بنانے کیلئے ہی کھیلیں گے اور چار میچوں پر مشتمل سیریز کو مساوری کرنے کیلئے ٹیم کی کوششوں میں اپنا حصہ ادا کریں گے ۔ پہلے ٹسٹ میں کامیابی کے بعد ہندوستان کو فی الحال جنوبی افریقہ پر ایک میچ کی سبقت حاصل ہے ۔ ہاشم آملہ نے کہاکہ ’’جی نہیں ! ( ڈی ویلیرس کا 100 واں ٹسٹ ، کل کے میچ سے ٹیم کی توجہ نہیں ہٹاسکتا ) بلکہ ہم اُمید کرتے ہیں کہ ڈی ویلیرس کل ہمیں جتانے کیلئے یہاں کھیلیں گے ۔ یہ میچ ان کیلئے اور ہمارے لئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT