Thursday , July 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈی ویلیئرز نے دھونی کو پیچھے چھوڑدیا

ڈی ویلیئرز نے دھونی کو پیچھے چھوڑدیا

لندن ۔31 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقی کپتان ابراہام ڈی ویلیئرز نے ونڈے کرکٹ میں ہندوستان کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اور سری لنکائی بیٹسمین اروندا ڈی سلوا کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اے بی زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 15ویں بیٹسمین بن گئے ہیں۔ا نہوں نے انگلینڈ کیخلاف آخری ونڈے میں ناقابل شکست 27 رنز بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔دھونی نے 9275 جبکہ ا رونداڈی سلوا نے 9284 رنز بنا ئے ہیں جبکہ ابراہام ڈی ویلیئرز نے 9299 رنز بنا ئے ہیں۔ونڈے کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 18426 رنز بنائے ہیں۔یادرہے کہ گذشتہ چند برسوں سے بہتر مظاہرہ کی بدولت ڈی ویلیئرز فی الحال ونڈے کے نمبر ایک بیٹسمین ہیں

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT