Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈی ویلیئرز ونڈے میں پہلی مرتبہ گولڈن ڈک

ڈی ویلیئرز ونڈے میں پہلی مرتبہ گولڈن ڈک

برمنگھم۔8 جون (سیاست ڈاٹ کام )چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں اہم میچ میں مدمقابل ہوئی اور اس میچ میں ایک ایسا واقعہ ہوا جو آج تک نہیں ہوا۔ایجبسٹن میں میچ میں پاکستانی اسپنر نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقی اوپنرز کو جلد رخصت کر دیا جس کے بعد جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کی میدان میں آمد ہوئی۔تاہم عماد وسیم کی بولنگ کا سامنا کرنے والے ڈی ویلیئرز پہلی ہی گیند پر محمد حفیظ کو کیچ دے کر پویلین لوٹ کر گولڈن ڈک کا شکار ہو گئے۔یہ ڈی ویلیئرز کے ون ڈے کیریئر میں پہلا موقع تھا کہ وہ گولڈنگ ڈک کا شکار ہوئے ہوں اور اس سے قبل کبھی بھی پہلی ہی گیند پر صفر پر آؤٹ نہیں ہوئے۔221 ونڈے میچوں کی 212 اننگز میں 9303رنز بنانے والے ڈی ویلیئرز مجموعی طور پر اپنے کیریئر میں سات مرتبہ صفر پرآؤٹ ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT