Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈی ویلیئرز ٹیم کو عالمی چیمپئن بنانے کے خواہاں

ڈی ویلیئرز ٹیم کو عالمی چیمپئن بنانے کے خواہاں

اوول۔ 13جون (سیاست ڈاٹ کام )جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کے باوجود ٹیم کی قیادت جاری رکھنا چاہتا ہوں کیونکہ میں اچھا کپتان ہوں اور اب میرا نشانہ ٹیم کو 2019 ورلڈ کپ جتوانا ہے ۔ انہوں نے کہا خود پر پورا یقین ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میں جنوبی افریقی ٹیم کی قسمت بدل سکتا ہوں۔ یاد رہے کہ افریقی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستان کے خلاف شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے بی ڈی ویلیئر ز نے کہا ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ،ہم اچھا کھیلے لیکن کسی حد تک بد قسمت رہے ۔ انہوں نے کہا ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ٹیم کے لئے مثالی مظاہرے کرتے ہوئے فتوحات میں اہم کردار ادا کروں۔ انہوں نے کہا میں ٹیم کو آگے لے کر جا سکتا ہوں اور میرا دل کہتا ہے کہ ٹیم 2019 ورلڈ کپ جیت کر نئی تاریخ رقم کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ناقص بیٹنگ ہندوستان سے شکست کا سبب بنی، ہمیں غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے ، امید ہے کھلاڑی مستقبل میں ہونے والے میچز میں غلطیاں نہیں دوہرائیں گے۔انہوں نے کہا ہندوستان کیخلاف اچھا کھیل رہے تھے لیکن مجھ سمیت 6 بیٹسمینوں کے رن آؤٹ ہونے سے مسائل پیدا ہوئے اورواپسی نہ ہوسکی ۔ایک سوال کے جواب میں ڈی ویلیئرز نے کہا افریقی ٹیم میں زیادہ تبدیلیوں کی ضرورت نہیں بس بہتر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT