Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈی ویلیئرز کی نصف سنچری رائیگاں‘انگلینڈ فاتح

ڈی ویلیئرز کی نصف سنچری رائیگاں‘انگلینڈ فاتح

لندن۔22جون (سیاست ڈاٹ کام) جانی بیرسٹو ناٹ آؤٹ نصف سنچری کی بدولت انگلینڈنے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹوئنٹی20 مقابلے میں نو وکٹ کامیابی حاصل کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریز میں 0۔1 سے سبقت بنالی ہے ۔ جنوبی افریقہ نے یہاں کھیلے گئے مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروںمیں تین وکٹ پر 142 رن بنائے جسے انگلینڈ نے 14.3 اوورس میں ایک وکٹ کے نقصان پر 143 رن بناکر میچ جیت لیا ۔ الیکس ہیلس اور بیرسٹو نے دوسرے وکٹ کے لئے 98 رنز کی شراکت داری کرکے 5.3 اوورس قبل ہی ٹیم کو فتح دلائی۔اوپنر جیسن رائے نے 28 رن بنائے ۔ رائے کو آندلے فیلوکوایو نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے انگلینڈ کا پہلا اور واحد ایک وکٹ لیا۔ ہیلس نے 38 گیندوں پر تین چوکے اور دو چھکے لگاکر ناٹ آؤٹ 47 رن ، بیرسٹو نے 35 گیندوں پر چھ چوکے اور دو چھکے لگاکر ناٹ آؤٹ 60 رن بناکر میچ جیت لیا۔ جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ولیرس نے ناٹ آؤٹ (65)، فرحان بیہرڈین نے ناٹ آؤٹ 64 رن بنائے ۔ انگلینڈ کے گیندباز مارک وڈ نے 36 رن دے کر سب سے زیادہ دو وکٹ حاصل کئے جبکہ ڈیوڈ ویلی کو ایک وکٹ ملا۔

 

TOPPOPULARRECENT