Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈی ویلیئرز کی واپسی کی امید نہیں:ڈوپلیسی

ڈی ویلیئرز کی واپسی کی امید نہیں:ڈوپلیسی

جوہانسبرگ ۔9 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز نہ کھیلنے والے اسٹار جنوبی افریقی بیٹسمین ابراہام ڈی ویلیئرز ٹسٹ کرکٹ میں اپنے مستقبل کے حوالے سے تاحال غیریقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔ ڈی ویلیئرز کے ایجنٹ نے کہا کہ بیٹسمین نے تاحال ٹسٹ مستقبل کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔علاوہ ازیں ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ انہیں ڈی ویلیئرز کی ٹسٹ ٹیم میں واپسی کی کوئی توقع نہیں ہے۔

سندھونے ڈپٹی کلکٹر کے عہدہ کی ذمہ داری سنبھال لی
حیدرآباد۔ 9اگست (سیاست ڈاٹ کام ) ریو اولمپکس میں سلور میڈل حاصل کرنے والی ہندوستانی بیڈ منٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے آج آندھراپردیش میں ڈپٹی کلکٹر کے عہدہ کی ذمہ داری سنبھال لی۔اولمپکس میں ان کے بہتر مظاہرہ پر اے پی کے چیف منسٹر این چندرابابونائیڈو نے ان کو ڈپٹی کلکٹر کا عہدہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ وجئے واڑہ شہر کے گولہ پوڑی میں آندھراپردیش کے چیف کمشنر لینڈ اڈمنسٹریشن کے دفتر میں سندھو نے اپنے نئے عہدہ کی ذمہ داری سنبھالی ۔انہیں فی الحال کسی بھی نوعیت کا کام تفویض نہیں کیا گیا ہے ۔ قبل ازیں سندھو نے کہا کہ اگرچہ کہ وہ اس اہم عہدہ کی ذمہ داری قبول کریں گی لیکن ان کی پہلی ترجیح بیڈ منٹن ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT