Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈی ویلیئرس کے رواں سال 1000 رنز

ڈی ویلیئرس کے رواں سال 1000 رنز

چینائی ۔ 23 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی ونڈے ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرس رواں سال 1000 رنز مکمل کرنے والے چھٹے کھلاڑی بن چکے ہیں جیسا کہ گزشتہ مقابلہ میں انہوں نے شاندار سنچری اسکور کی جس کے ساتھ ہی وہ رواں سیزن 1000 رنز مکمل کرنے والے چھٹے بیٹسمین بن چکے ہیں۔ ڈی ویلیئرس تاحال 1074 رنز اسکور کرلئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے بیٹسمین کین ولیمسن 1317 کے ساتھ پہلے مقام پر فائز ہیں جبکہ مارٹن گپٹل1287 کے ساتھ دوسرے مقام پر فائز ہے جبکہ راس ٹیلر1041 کے ساتھ چوتھے مقام پر جبکہ ہاشم آملہ 1039 اور تلک رتنے دلشان 1003 کے ساتھ اس فہرست میں آخری مقام پر موجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT