Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈی ویلیرس کے 85 ، جنوبی افریقہ صرف 214رنز پر آؤٹ

ڈی ویلیرس کے 85 ، جنوبی افریقہ صرف 214رنز پر آؤٹ

اشون اور جڈیجہ کی تباہ کن بولنگ ، ہندوستانی اننگز میں مرلی اور شکھر کی جارحانہ بیٹنگ
بنگلور ۔ 14 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اسپنرس روی چندرن اشون اور رویندر جڈیجہ بدستور جنوبی افریقہ کو شکست کے دہانے پر پہونچارہے ہیں جنھوں نے دوسرے ٹسٹ میچ کے پہلے دن چار چار وکٹیں لیتے ہوئے مہمان ٹیم کو محض 214 رن کے معمولی اسکور تک محدود کردیا ۔ اس طرح ہندوستانی ٹیم کو دوسرے ٹسٹ پر ابتدائی سبقت حاصل ہوگئی ہے ۔ 70 رنز دیکر چار وکٹ لینے والے اشون آج کے بہترین بولر رہے ۔ رویندر جڈیجہ کا مظاہرہ ان سے بھی بہتر رہا جنھوں نے صرف 50 رنز دیکر چار وکٹ حاصل کیا ۔ان دونوں اسپنرس نے میزبانوں کا موقف مستحکم بنادیا جبکہ جنوبی افریقہ کے طوفانی بیٹسمین اے بی ڈی ویلیرس نے اپنے کیرئیر کا 100 واں ٹسٹ میچ کھیلتے ہوئے صرف 105 گیندوں میں 85 رنز بنایا ۔ اس کے باوجود ان کی ٹیم زیادہ اسکور نہیں بناسکتی ۔ چائے کے وقفہ سے قبل رویندر جڈیجہ کے اوور کی آخری گیند پر وردھی مان سہا نے شاندار کیچ لیتے ہوئے ڈی ویلیرس کی خطرناک اننگز کا خاتمہ کردیا ۔ جوابی بیٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کے مرلی وجئے اور شکھر دھون نے 22 اوورس میں 80 رنز بنالئے ۔ وجئے کا ایک کیچ عمران طاہر سے چھوٹ گیا جب ان کا اسکور صرف 21 رنز تھا ۔

TOPPOPULARRECENT