Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈی پی آر او وینکٹیشورلو کا خیرمقدم

ڈی پی آر او وینکٹیشورلو کا خیرمقدم

مکتھل /23 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ یونین ورکنگ جرنلسٹ اسویس ایشن شاخ مکتھل نے اپنے ایک بیان میں مسٹر وینکٹیشورلو کے ڈی پی آر او محبوب نگر کی حیثیت سے تعیناتی کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل مسٹر وینکٹیشورلو نے محبوب نگر میں خدمات انجام دی ہیں اور انہیں صحافیوں کے مسائل کا پوری طرح علم ہے ۔ یونین کے قائدین مسٹر نرسمہا گوڑ ضلع نائب صدر مسٹر انجی پرساد صدر مکتھل مسٹر سرینواس ، عبدالباری ، ڈاکٹر ابوبکر و دیگر نے مسٹر وینکٹیشورلو کے محبوب نگر ڈی پی آر او کے تقرر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی وہ محکمہ کی بہتر کارکردگی کے ساتھ اپنی مثالی خدمات کا بھرپور مظاہرہ کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT