Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / ڈی ڈی سی اے تنازعہ ، ایوان میں بحث کیلئے ٹی ایم سی رکن کا مطالبہ

ڈی ڈی سی اے تنازعہ ، ایوان میں بحث کیلئے ٹی ایم سی رکن کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ 18 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ترنمول کانگریس کے ایک رکن نے وزیر فینانس ارون جیٹلی کے خلاف الزامات کے پیش نظر دہلی اور دہلی کرکٹ اسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے ) سے متعلق تمام امور پر لوک سبھا میں آئندہ ہفتہ بحث کا پر زور مطالبہ کیا ۔ ٹی ایم سی رکن سوگت رائے نے آئندہ ہفتہ کے پارلیمانی ایجنڈہ میں اس مسئلہ پر بحث کو شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے بھی انکشاف کیا ہے کہ دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ اسوسی ایشن میں اس وقت بدعنوانیاں ہوئی تھیں جب ارون جیٹلی اس کے صدر تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں آلودگی کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے نمٹنے مقامی حکومت کی طرف سے طاق اور جفت نمبر پلیٹ کی حامل گاڑیوں کو الگ الگ تاریخوں پر چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ چنانچہ آلودگی کے مسئلہ پر بھی پارلیمنٹ میں بحث کی اجازت دی جائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT