Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / ڈی ڈی سی اے رشوت ستانی کو آج بے نقاب کرنے کیرتی آزاد کی دھمکی

ڈی ڈی سی اے رشوت ستانی کو آج بے نقاب کرنے کیرتی آزاد کی دھمکی

نئی دہلی ، 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کیرتی آزاد نے آج اعلان کیا کہ وہ کل ایک پریس کانفرنس میں دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ اسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کی سب سے بڑی رشوت ستانی اور ایک بہروپیہ کو بے نقاب کریں گے۔ آزاد نے وزیر فینانس ارون جیٹلی کو نشانہ بنانے والے الزامات عائد کرنے سے انھیں باز رکھنے بی جے پی کے بااثر قائدین کی کوششوں کو نظرانداز کرتے ہوئے یہ دھمکی دی ہے۔ بہار سے تعلق رکھنے والے بی جے پی ایم پی آزاد نے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیٹلی کی جانب سے انھیں چھپ کر وار کرنے والا غدار قرار دیئے جانے کے جواب میں یہ قدم اٹھایا ہے۔

TOPPOPULARRECENT