Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / ڈی ڈی سی اے میں مبینہ غبن کے خلاف جدوجہدجاری رکھنے کیرتی آزاد کااعلان

ڈی ڈی سی اے میں مبینہ غبن کے خلاف جدوجہدجاری رکھنے کیرتی آزاد کااعلان

کوچی۔10جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے معطل رکن پارلیمنٹ کیرتی آزاد نے آج کہا کہ وہ ڈی ڈی سی اے میں مبینہ کرپشن کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور ان کی مہم کو کوئی بھی نہیں روک سکتا ۔ ایک دن قبل کرکٹ کے اس ادارہ نے اُن کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے ۔ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بی جے پی کی ان کے خلاف تادیبی کمیٹی نے کہا کہ کیرتی آزادی مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی پر ڈی ڈی سی اے میں مبینہ کرپشن کے مسئلہ پر تنقید جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ کیرتی آزاد نے کہا کہ ادارہ کے خلاف کرپشن کے الزامات کے بعد اس ادارہ نے اُن پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کی تزئن نو 2008ء کے دوران کرپشن کے الزامات کیرتی آزاد نے مرکزی وزیر فینانس کے خلاف عائد کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ‘ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے وقت بھی طلب کیا ہے تاکہ وہ اس مقدمہ کی تفصیلات اُن پر واضح کرسکیں ۔ وہ یرناکلم پریس کلب کے زیراہتمام ’’ صحافت سے ملیئے ‘‘پروگرام کے بعد خطاب کررہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT