Thursday , August 24 2017
Home / سیاسیات / ڈی ڈی سی اے میں وزیراعظم سے مداخلت کی اپیل: کیرتی

ڈی ڈی سی اے میں وزیراعظم سے مداخلت کی اپیل: کیرتی

احمدآباد 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کیرتی آزاد نے وزیراعظم نریندر مودی سے پارٹی سے اپنی معطلی کے معاملہ میں مداخلت کرنے کی اپیل کی اور کہاکہ وہ دہلی کرکٹ باڈی (ڈی ڈی سی اے) کے اُمور کی عدالت کی زیرنگرانی تحقیقات چاہیں گے۔ گزشتہ روز آزاد نے یہ بھی کہاکہ وہ ڈی ڈی سی اے مسئلہ پر اپنی طرف سے ایک پی آئی ایل بھی دائر کریں گے اور متنبہ کیاکہ لوگ ’’پریشانی میں پڑجائیں گے‘‘۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی کے خلاف اپنی بے تکان مہم کے پیش نظر اپنی معطلی کے ایک روز بعد باغیانہ تیور کے ساتھ آزاد نے دوہرایا کہ اُن کی لڑائی صرف دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ اسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) میں مبینہ کرپشن کے خلاف ہے اور کسی فرد کے خلاف نہیں۔

TOPPOPULARRECENT