Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈی کاک کی آئی پی ایل میں شرکت غیر یقینی

ڈی کاک کی آئی پی ایل میں شرکت غیر یقینی

ویلنگٹن۔23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک کا نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ کے دوران انگلی میں چوٹ لگ گئی تھی جس سے اب ان کا 25 مارچ کو شروع ہو نے والے آخری ٹسٹ اور اپریل میں کھیلے جانے والے انڈین پریمیئر لیگ ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ میں کھیلنا غیریقینی سمجھا جا رہا ہے ۔ جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو گذشتہ ہفتے دوسرے ٹسٹ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ڈی کاک نے اس میچ میں ٹیم کیلئے اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے91 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تھی اور تیمبا باووما کے ساتھ 160 رن کی اہم شراکت کی تھی لیکن اس دوران وہ اپنی انگلی میں چوٹ لگا بیٹھے جس کے بعد انہیں اسپتال میں اسکین کروانا پڑا۔ ٹیم منیجر محمد موسیٰ جي نے کہا کہ ڈی کاک کی انگلی میں فریکچر تو نہیں ہے لیکن اس چوٹ کی وجہ سے وہ ہندوستان میں کھیلے جانے والے آئی پی ایل ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ سے باہر ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا ہمیں اس بات کا امکان نظر آرہا ہے کہ کاک آئی پی ایل میں نہیں کھیل سکیں گے کیونکہ انہیں چار سے چھ ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے ۔
موسیٰ جي نے کہا کہ اگر ڈی کاک کم از کم چھ ہفتے کا آرام نہیں کرتے ہیں تو ان کی چوٹ اور سنگین ہو جائے گی اور اس کی وجہ سے ان کا انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی میں کھیلنا بالکل ہی خطرے میں پڑ جائے گا۔ انگلینڈ دورے کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہمارے لئے ضروری ہے کہ وہ آرام کریں اور وقت پر ٹھیک ہو جائیں۔ ”
24 سالہ کاک چوٹ کی وجہ سے میچ سے پہلے ٹریننگ کا بھی حصہ نہیں بن پائے ۔ ٹیم منیجر نے بتایا کہ جمعہ کو کاک کے سلسلے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اس درمیان غیر تجربہ کار ھینرچ کلاسین ڈی کاک کی جگہ لے سکتے ہیں ۔ جنوبی افریقہ سیریز میں ایک ۔صفر سے آگے ہے ۔

TOPPOPULARRECENT