Thursday , July 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈی کاک کی جارحانہ بیٹنگ‘جنوبی افریقہ کو سبقت

ڈی کاک کی جارحانہ بیٹنگ‘جنوبی افریقہ کو سبقت

ویلنگٹن۔17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)وکٹ کیپر بیٹسمین کوئن ڈی کاک کی جارحانہ بیٹنگ اور ٹمہا باوماکے ساتھ اہم پارٹنرشپ نے جنوبی افریقہ کو نہ صرف مشکل حالات سے باہر نکالا بلکہ میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف اسے پہلی اننگز میں 81 کی سبقت بھی حاصل ہوئی لیکن دونوں کے بیٹمینس سنچری کے قریب پہچنے کے بعد بھی 3 ہندسوں کو حاصل نہ کرسکے۔ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز اسکور کرلئے ہیں۔ڈی کاک نے 118 گیندوں میں 91 رنز اسکور کئے جس میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل ہیں جبکہ باوما نے 160 گیندوں میں 9 چوکوں پر مشتمل اپنی اننگز میں  89 رنز بنائے اور دونوں نے 7 ویں وکٹ کے کئے 160 رنز کی پارٹنرشپ ایسے وقت نبھائی جب ٹیم 6/94 کی مشکل صورت حال سے پریشان تھی کیونکہ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 268 رنز  بنالئے تھے۔دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر ورنان فیلنڈر 36 اور مورنی مرکل 31 رنز بنالئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے لئے ڈی گرانڈہوم اور ویاگنر نے فی کس 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT