Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈے؍ نائٹ ٹسٹ : آسٹریلیائی ٹیم میں تبدیلی نہیں

ڈے؍ نائٹ ٹسٹ : آسٹریلیائی ٹیم میں تبدیلی نہیں

ملبورن، 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 15 دسمبر سے شروع ہو رہے دن رات کے ٹسٹ میچ کے لئے اپنی وہی 12 رکنی ٹیم رکھی ہے جس نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میں جیت حاصل کی تھی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے پرتھ، اس کے بعد ہوبارٹ ٹسٹ گنوانے کے بعد آسٹریلیائی ٹیم کے سلیکٹروں نے ایڈیلیڈ میں ہوئے تیسرے ٹسٹ کیلئے چھ تبدیلیاں کئے تھے۔ ٹیم مسلسل پانچ میچ ہار کر اس میچ میں اتری تھی لیکن میزبان ٹیم نے بالآخر اس میچ میں سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے کچھ حد تک عزت بچائی تھی ۔ چیف سلیکٹر ٹریور ھونس نے ایک بیان میں کہا، ’’ہمیں خوشی ہے کہ کچھ تبدیلی کے بعد ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میں ایک یونٹ کے طور پر کھیلتے ہوئے جیت درج کی۔ٹیم میں بہت سے نوجوان کھلاڑی ہیں جو اچھا کھیل رہے ہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ وہ مستقبل میں شاندار کھیل پیش کرنے میں کامیاب رہیں گے ۔‘‘ پاکستان کے خلاف پہلے ٹسٹ کیلئے سلامی بلے باز شان مارش کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ تاہم ان کی اُنگلی کی چوٹ ٹھیک ہوگئی ہے اور اب وہ فٹ ہو چکے ہیں۔ مارش کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کے دوران چوٹ لگ گئی تھی۔ ٹیم اس طرح ہے ۔ اسٹیون اسمتھ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، جیکسن برڈ، پیٹر ھیڈسکومب، جوش ہیزل ووڈ، عثمان خواجہ، ناتھن لیون، نک میڈیسن، میٹ رینشا، چاڈ سیرس، میچل اسٹارک اور میتھیو ویڈ۔

TOPPOPULARRECENT