Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈے اینڈ نائٹ میچز ٹسٹ کرکٹ کا مستقبل : ہیڈلی

ڈے اینڈ نائٹ میچز ٹسٹ کرکٹ کا مستقبل : ہیڈلی

ممبئی، 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے سابق عظیم کرکٹر سر رچرڈ ہیڈلی نے ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ کو کھیل کے سب سے بڑے فارمٹ کا مستقبل قرار دیا ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ میچ کھیلا گیا تھا جبکہ رواں سال اسی مقام پر جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان بھی ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ میچ کھیلا جائے گا۔ ڈے اینڈ نائٹ میچ کی کامیابی اور اس میں شائقین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے جنوبی ایشیائی ٹیمیں بھی ایسے میچز کھیلنے کیلئے بالکل تیار ہیں جہاں ہندوستان کی ٹیم گلابی گیند کو آزما رہی ہے تو پاکستان بھی رواں سال ڈسمبر میں برسبین میں ڈے نائٹ ٹسٹ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کر چکا ہے۔ سر ہیڈلی نے ممبئی میںمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آپ نے اسے آزمایا، یہ مستقبل کا کھیل ہے۔ ممکنہ طور پر سیریز میں ایک ٹسٹ مناسب رہے گا۔ ’’میرے خیال میں اکثر لوگ دن کے دوران روایتی فارمٹ میں کھیل کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن پنک کوکابورا گیند کی پائیداری اور ہندوستان میں اوس کے عنصر نے ملک میں ڈے نائٹ ٹسٹ کے مستقبل پر سوالہ نشان لگا دیا۔‘‘ ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 400 وکٹیں لینے والے اولین بولر نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا کہ وہ ان مقابلوں سے قبل بھرپور پریکٹس کریں جبکہ تمام نیشنل بورڈز پر بھی زور دیا کہ وہ اس کو اپنانے میں زیادہ جلد بازی سے کام نہ لیں۔ ’’کھلاڑیوں کیلئے پریکٹس میچز کا ہونا بہت اہم ہے، آپ اُن سے یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ میدان پر جائیں اور گلابی گیند سے ڈے نائٹ ٹسٹ کھیلنا شروع کر دیں۔‘‘
بی سی سی آئی کا اولین سالانہ اجلاس
دھرمشالا میں 21 تا 24 جون انعقاد
نئی دہلی ، 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی ممکنہ طریقوں پر غوروخوض کرے گا جن کے ذریعے بورڈ کے کام کاج کو زیادہ ’’شفاف اور مؤثر‘‘ بنایا جاسکے، نیز ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کو مضبوط بنانے اور آئی پی ایل کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے اقدامات پر توجہ بھی اس کی اولین سالانہ میٹنگ میں ایجنڈے پر ہوگی، جس کا انعقاد دھرمشالا میں 21 تا 24 جون عمل میں لایا جارہا ہے۔ ایچ پی سی اے اسٹیڈیم میںیہ چار روزہ اجلاس سے قبل کرکٹ بورڈ کی ورکنگ کمیٹی میٹنگ منعقد ہوگی، جس کے دوران نیا انڈین ٹیم کوچ مقرر کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT