Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ کیلئے نئی گلابی گیند متعارف

ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ کیلئے نئی گلابی گیند متعارف

سڈنی۔15 فروری (سیاست ڈاٹ کام )کوکابورا نے ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ مقابلوں کیلئے نئی گلابی گیند متعارف کروا دی جس کی سیم سیاہ رنگ کی ہے۔ یہ گیند گذشتہ برس ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے تاریخ کے پہلے نائٹ ٹسٹ کے بعد کھلاڑیوں کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے اور اسے اب رواں برس آسٹریلیائی ہوم سیزن میں جنوبی افریقہ اور پاکستان کے خلاف 2 مجوزہ ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ میچز میں استعمال کیا جائے گا۔ گیند ساز ادارے نے کہا ہے کہ سیاہ سیم سے گیند پر نظریں جمائے رکھنے میں زیادہ مدد ملے گی۔

TOPPOPULARRECENT