Tuesday , April 25 2017
Home / تفریح / کئی روسی میزائیلس کے خلاف کوئی دفاع نہیں :امریکہ

کئی روسی میزائیلس کے خلاف کوئی دفاع نہیں :امریکہ

واشنگٹن ۔ /4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور اس کے حلیف ممالک ‘کثیر تعداد میں زمین سے داغے جانے والے کروز میزائیلس کے خلاف کوئی دفاع نہیں رکھتے ۔ اس قسم کے میزائیلس حال ہی میں روس کی جانب سے تعینت کئے گئے ہیں ۔ جنرل جان ہیٹن نے جو امریکی فوج کے دفاعی کمان کے سربراہ ہیں ۔ امریکی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واحد برکروز میزائیل جو امریکہ کیلئے نمایاں خطرہ نہیں ہے ۔ لیکن اگر کئی میزائیل ایک ساتھ داغے جائیں تو ہمارے پاس ان کے خلاف کوئی دفاع نہیں ہے ۔ خاص طور پر ہمارے حلیف یوروپی ممالک ان میزائیلس کے خلاف کوئی ددفاع نہیں رکھتے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی فکر مندی کی بات ہے اور ہم بحیثیت ایک ملک ان میزائیلس سے کیسے نمٹ سکتے ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT