Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / کئی ریاستوں میں بارش ، آسام میں سیلاب سے 15 لاکھ بے گھر

کئی ریاستوں میں بارش ، آسام میں سیلاب سے 15 لاکھ بے گھر

نئی دہلی۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی ہند کی کئی ریاستوں میں موسلادھار بارش ، زمین کھسکنے کے واقعات اور سیلاب کا سلسلہ جاری ہے۔ آسام میں مزید 6 افراد ہلاک اور 15 لاکھ بے گھر ہوچکے ہیں۔ تاحال سیلاب سے آسام میں 39 افراد ہلاک ہوگئے۔ مغربی بنگال کے کئی علاقوں سے موسلادھار بارش کی اطلاع ہے۔ پٹنہ ، راجستھان اور چندی گڑھ میں اعظم ترین درجہ حرارت میں کمی آگئی ہے۔ تقریباً پورے شمال مشرقی ہند کی ریاستوں میں مسلسل بارش کی وجہ سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔

یوپی بجٹ:ایودھیا ، وارناسی اور متھرا پر دوبارہ توجہ مرکوز
لکھنؤ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آئندہ لوک سبھا انتخابات پر نظر رکھتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے اپنے اولین بجٹ میں 1240 کروڑ روپئے ایودھیا، وارناسی اور متھرا کی یاترا کیلئے مختص کرتے ہوئے ایک بار پھر ان تینوں شہروں کو مرکز توجہ بنا دیا ہے۔ بی جے پی حکومت نے 800 کروڑ روپئے ان تینوں شہروں کو ترقی دینے کیلئے پرساد یوجنا کے تحت بھی مختص کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT