Saturday , May 27 2017
Home / دنیا / کابل حملے میں مہلوکین کی تعداد 49 ہوگئی

کابل حملے میں مہلوکین کی تعداد 49 ہوگئی

کابل،9مارچ (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ہاسپٹلس میں ہوئے بم دھماکے میں مہلوکین کی تعداد بڑھکر 49ہوگئی ہے ۔کابل ہاسپٹلس کے ڈائیریکٹر سلیم رسوئلی نے آج بتایا کہ سردار محمد خان فوجی ہاسپٹلس میں کل ہوئے حملے میں 49لوگ مارے گئے اور کم از کم 63لوگ زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کی تعداد کے سلسلے میں ابھی بھی غیر یقینی کی صورتحال برقرار ہے ۔ایک سکیورٹی دستے نے بتایا کہ تقریباً 90افراد زخمی ہوئے ہیں۔یاد رہیکہ ایک سکیورٹی افسر نے کل بتایا تھا کہ کچھ بندوق برداروں نے محمد دور خان ہاسپٹلس کے پچھلے حصے میں خودکش حملہ کرکے خود کو اڑا لیا اور تین حملہ آورنے خود کار ہتھیار اور دستی بم لے کر ہاسپٹل کے احاطے میں داخل ہوکر حملہ کردیا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک بیان جاری کرکے حملے کی مذمت کرتے ہوئے سبھی ملکوں سے افغان حکومت کوتعاون کرنے کو کہا ہے تاکہ ان حملوں کے لئے ذمہ دار دہشت گردوں کو سزا ملے اور دہشت گردی کی روک تھام ہوسکے۔
کویت میں زائد از ایک ہزار امریکی فوجیوں کی تعیناتی
واشنگٹن، 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ کویت میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف لڑنے کے لئے ریزرو فورس کے طور پر ایک ہزار سے زائد فوجیوں کی تعیناتی کرے گا۔ امریکی اہلکار نے کہا کہ اس سے امریکی کمانڈروں کو میدان جنگ میں چیلنجوں اور فوری طور پر جواب دینے کے لئے زمین دستیاب ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اوباما حکومت کے اقدامات سے ایک قدم آگے بڑھ کر اٹھایا گیا ہے ۔حکام نے کہا کہ اس کی تعیناتی کویت میں موجود امریکی فوجیوں کی موجودگی سے مختلف ہوگی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT