Wednesday , September 20 2017
Home / عرب دنیا / کابل میں ایک جرمن خاتون کا اغواء

کابل میں ایک جرمن خاتون کا اغواء

کابل۔ 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک جرمن خاتون کا آج مسلح حملہ آوروں نے کابل سے اغواء کرلیا۔ گل آغا روحانی کابل کے نائب پولیس سربراہ نے کہا کہ اس خاتون کو دو بندوق برداروں نے آج علی الصبح کار کا راستہ روکو کر اغواء کرلیا۔ اس خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے لیکن سمجھا جاتا ہیکہ وہ حکومت جرمنی کے امدادی محکمہ کی ملازم تھی۔ جرمنی کے سفارتخانہ یا جرمن کمپنی گیز کابل کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ حاصل نہ ہوسکا۔ جرمن کے دفترخارجہ اور جرمنی میں گیز کے ہیڈآفس نے بھی کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ کابل میں صیانتی صورتحال حالیہ مہینوں میں ابتر ہوگئی ہے کیونکہ طالبان شورش پسندوں نے حکومت کابل کے خلاف اپنی جدوجہد میں شدت پیدا کردی ہے۔ شورش پسند بار بار کہہ چکے ہیں کہ وہ دانستہ طور پر غیرملکیوں پر حملے کریں گے۔ حالیہ مہینوں میں انہوں نے دفاتر، رہائشی عمارتوں، گیسٹ ہاؤسیس پر جہاں مقامی افراد قیام پذیر تھے، کئی مہلک حملے کئے ہیں۔ معاشی صورتحال ابتر ہوجانے کی وجہ سے زرتاوان کے لئے اغواء کی وارداتیں عام ہوگئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT