Wednesday , June 28 2017
Home / دنیا / کابل میں خودکش حملہ میں سکیورٹی فورسیس کے 4 اہلکار ہلاک

کابل میں خودکش حملہ میں سکیورٹی فورسیس کے 4 اہلکار ہلاک

کابل۔ 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) افغان سکیورٹی عہدیداروں نے توثیق کی ہے کہ کابل میں سکیورٹی فورسیس کی گاڑی کو خودکش حملہ آوروں کے نشانے بنائے جانے کے واقعہ میں چار سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ دریں اثناء ایک دیگر سکیورٹی اہلکار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کئے جانے کی شرط پر بتایا کہ خودکش حملے میں چار ہلاکتوں کے علاوہ 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ افغانستان کی وزارت دفاع کے کمپاؤنڈ میں رونما ہوا، البتہ یہ نہیں بتایا گیا کہ حملہ آور پیدل آئے تھے یا موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
داعش کو مدد دینے والے ملزم کو
15 سال قید کی سزا
نیویارک۔ 16نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست منی سوٹا میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش)کو مدد فراہم کرنے کے ایک ملزم کو 15 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق داعش کو مدد دینے کے الزام میں صومالیائی نژاد کے امریکی شہری حمزہ احمد (21) کو منی سوٹا عدالت نے کل 15 سال قید کی سزا سنائی۔حمزہ احمد سال 2014 ء اور 2015ء میں داعش کو مدد فراہم کرنے پر ملزم قرار دیئے گئے تین افراد میں سے ایک تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT