Friday , October 20 2017
Home / دنیا / کابل میں دہشت گرد حملہ ناکام کردیا گیا

کابل میں دہشت گرد حملہ ناکام کردیا گیا

کابل ۔ 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے دارالخلافہ میں ایک دہشت گرد حملے کو ناکام کردیا گیا کیونکہ عیدالاضحی سے قبل ملک گیر پیمانے پر سیکوریٹی میں شدید اضافہ کردیا گیا ہے۔ کابل پولیس سربراہ عبدالرحمان رحیمی کے بیان کے مطابق حامد کرزئی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے قریب پارک کی گئی ایک موٹر سائیکل کو شبہ کی بنیاد پر ضبط کرلیا گیا جس کی سیٹ کے نیچے دھماکو مادہ چھپا کر رکھا گیا تھا اور اس کا کنکشن ایک سیل فون سے جوڑا گیا تھا تاکہ ڈیٹونیٹ کرتے ہوئے اسے کسی بھی وقت دھماکہ سے اڑایا جاسکے۔ مسٹر رحیمی نے مزید کہا کہ عیدالاضحی کے پیش نظر سیکوریٹی میں اضافہ کی وجہ سے ہی دہشت گرد حملے کو ناکام کیا جاسکا ورنہ کافی تباہی ہوسکتی تھی۔ شہر کے اہم مقامات اور ایسے مقامات جہاں عوام کی کافی بھیڑ ہوتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ مساجد کے اطراف و اکناف جہاں عیدالاضحی کی نماز ادا کی جانے والی ہے، سیکوریٹی میں غیرمعمولی اضافہ کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT